دندان شکنی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - لاجواب، خاموش، قائل یا عاجز کر دینے کا عمل۔  اس بات کی دندان شکنی سے نہیں انکار سچ یہ ہے کہ یہ بات طرحدار بہت ہے      ( ١٩٥٠ء، کلیات مصطفٰے زیدی (روشنی)، ٦٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب 'دندان شکن' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٥٠ء سے "کلیات مصطفٰے زیدی (روشنی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث